اکڑو خان
بے سمجھے لڑ جاتے ہیں
ہر اک سے ٹکراتے ہیں
بن جاتے ہیں خود نادان
یہ ہیں مسٹر اکڑو خان
بات بات پر تنتے ہیں
بڑے بہادر بنتے ہیں
رہتی ہے آفت میں جان
یہ ہیں مسٹر اکڑو خان
مار بھی یہ کھا جاتے ہیں
لیکن کب شرماتے ہیں
بند نہیں کرتے ہیں زبان
یہ ہیں مسٹر اکڑو خان
اپنی موج میں بہتے ہیں
اکڑے اکڑے رہتے ہیں
ان سے ڈرتا ہے شیطان
یہ ہیں مسٹر اکڑو خان
اچھا کھانا ہے مرغوب
دعوت کھاتے ہیں یہ خوب
دکھلاتے ہیں جھوٹی شان
یہ ہیں مسٹر اکڑو خان
دوڑ نہیں پاتے ہیں یہ
پیچھے رہ جاتے ہیں یہ
لیکن ڈینگتے ہیں ہر آن
یہ ہیں مسٹر اکڑو خان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.