Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل کہتا ہے دور چلیں

قیصر منور

دل کہتا ہے دور چلیں

قیصر منور

MORE BYقیصر منور

    دل کہتا ہے دور چلیں

    اب اتنی دور چلیں کہ پیچھے آنے والی

    آوازوں کا شور سنائی دے نہ پائے

    اتنی دور چلیں کہ ہر چہرہ دھندلا پڑ جائے آنکھیں پیچھے مڑ کر دیکھ نہ

    پائیں دل کہتا ہے اتنا روئیں ساری وحشت آنکھوں کے رستے بہہ جائے آنسو

    دکھ اور درد کے آمیزے سے درد علیحدہ کر کے پھینک دیں اور ذرا سا دکھ رکھ

    لیں ہم آنسو تو پھر آ جاتے ہیں دل کہتا ہے خواب نہ دیکھیں بے سدھ ہو کر رات

    گزاریں صبح اٹھیں اور سورج کی اس پہلی کرن کا چہرہ دیکھیں جس نے رات کو

    فتح کیا ہے دل کہتا ہے خوب ہنسیں اور اتنا ہنسیں کہ آنکھوں میں آنسو

    آ جائیں اتنا ہنسیں کمرہ بھر جائے دل کہتا ہے ساحل کی موجوں سے کھیلیں ایک

    اک لہر پہ پاؤں دھریں اور چلتے جائیں جتنی دور سمندر کی لہریں لے جائیں

    اور کبھی نہ لوٹ کے آئیں دل کہتا ہے تیرے پاؤں پہ سر رکھ دیں ہم اپنے

    بالوں پر تیرے ہاتھوں کے لمس سے جینا سیکھیں دنیا کے سب دکھ اور درد

    بھلا دیں صرف تجھے دیکھیں اور اپنی عمر بتائیں دل کہتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے