حمل سرا
دلچسپ معلومات
یہ نظم مشہور شاہ بانو کیس کے پس منظر میں لکھی گئی
دادی اماں۔۔۔
(بستی کے سب سے ممتاز
گھرانے کی بیٹی۔۔۔
سب سے معزز
آنگن کی دلہن
ماشاء اللہ
ستر کے پیٹے میں ہوں گی)
اپنا۔۔۔ استحقاق مانگتی ہیں
دادا جان کہ
دس کم ساٹھ برس تک ان سے
اندھی گھپ کالی راتوں میں
چھپ چھپ کے ملنے آئے
بیوی کی زرخیز آنکھوں میں
صرف اولاد نرینہ کے
خواب اگا کے چلے گئے۔۔۔
یہ شوہر کے رستے میں
حائل نہ ہوئیں
دل کے ٹکڑے
ہوسٹلوں میں پلے بڑھے
حیف کہ ان کے دکھ سکھ میں
شامل نہ ہوئیں
دادا جان کی سخت طبیعت نے
اس کا موقع ہی نہ دیا
یہ وہ ناطق
جو خاموش رہیں۔۔۔
اس نازیبا خاموشی میں
آگ لگانے کے دن آئے
اب اپنے چقماق مانگتی ہیں۔۔۔
ان کے اندر تنہائی کا زہر اترتا چلا گیا
(اور زمانہ
ارد گرد سے
پرچھائیں کی طرح گزرتا چلا گیا)
سوگ میں ہیں،
تریاق مانگتی ہیں۔۔۔
ایک جنم تک
اندھی گونگی بہری بن کے
اپنے ہی گھر میں بے دخل،
بے قدری کے سخی حسن میں دفن رہیں
آج نئے آفاق مانگتی ہیں
دادی اماں طلاق مانگتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.