خسارے یوں بھی ہوتے ہیں
تمہاری معذرت کا کوئی بھی انداز
میری بے صدا ہوتی ہوئی دھڑکن کو
اب ٹھہرا نہیں سکتا
مرے کچھ بیش قیمت خوب صورت موسموں کو
اور خوابوں کو
کبھی لوٹا نہیں سکتا
تمہیں شاید کبھی اس کی خبر بھی ہو
بسا اوقات دل اس زاویے سے ٹوٹ جاتے ہیں
خسارے یوں بھی ہوتے ہیں
کہ جن کی زندگی بھر کچھ تلافی ہو نہیں سکتی
کوئی قیمت عوض خوابوں کے کافی ہو نہیں سکتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.