Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میرا وطن

پیکر یزدانی

میرا وطن

پیکر یزدانی

MORE BYپیکر یزدانی

    رنگ و نسل و مذاہب کا اعلیٰ چمن

    ہند میرا وطن ہند میرا وطن

    رکھے اس کا سلامت خدا بانکپن

    ہند میرا وطن ہند میرا وطن

    اس کی ندیاں عقیدت کی معراج ہیں

    سرزمیں ہے دلہن کوہ سرتاج ہیں

    گلشنوں پر نرالی شگفتہ پھبن

    موسموں کا یہاں اپنا معیار ہے

    اور ہر سو پرندوں کی چہکار ہے

    جھومے ساون سجا کر حسیں انجمن

    لہلہاتے ہوئے کھیت رونق تری

    خوب باغات و صحراؤں کی دل کشی

    حسن باد صبا میں ہے بوئے سمن

    ہیں لب آبشاروں پہ نغمے ترے

    حسن و شوخی بڑھانے کو غنچے کھلے

    کیوں نہ بھونرے ہوں خوش تتلیاں ہوں مگن

    شاہراہیں بڑھاتی ہیں عظمت تری

    اور پگڈنڈیاں شان و شوکت تری

    تیرا مشہور دنیا میں ہے علم و فن

    تیرے سینہ سے چشمے ابلتے ہوئے

    گود میں شوخ دریا مچلتے ہوئے

    تجھ سے رکھتے ہیں الفت محبت لگن

    عید ہولی تو جشن ولادت کہیں

    ہے کرسمس کی رنگیں لطافت کہیں

    تیری تہذیب اک خوش نما پیرہن

    جسم کے ریزہ ریزہ کی آواز ہے

    پیکرؔ اپنے وطن پر مجھے ناز ہے

    اس پہ قربان جائے مری جان و تن

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے