میرے بعد
میری سانسوں کی خوشبو
میرے چلنے کی آواز
اور ہنسی کا سرگم
لمس میں بھیگا ہوا دھیرے دھیرے بولتا لمحہ
جا بہ جا میرے ہاتھوں رکھی ہوئی چیزیں
میری کتابوں میں مہکے ہوئے الفاظ کی باس
سنگھار کا سامان
ملبوسات کے بولتے ہوئے رنگ
رنگوں سے بنتی پرچھائیں
پرچھائیوں سے جھانکتے ہوئے یادوں کے چہرے
اور یادوں سے جڑا ہوا ایک نام
میرا نام
آنکھوں سے ڈھلکے اور تکیے میں جذب ہوئے
وہ تھوڑے سے خواب
میرے خواب
سب کچھ یوں ہی رہنے دینا
دل کو اور کسی کا نہ ہونے دینا
میرے مر جانے کے بعد بھی
مجھ کو مرنے نہ دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.