میرے پہلو سے سرکتا ہوا دن ڈھل جائے
تیری زلفوں میں مہکتی ہوئی رات
اپنی آغوش میں لے جائے
مرے دل کا قرار
رفتہ رفتہ تری خاموش نگاہوں میں کہیں
رات کے پچھلے پہر
چاند ابھر آئے اگر
مرے سینے میں جو گھنگھور خلا ہے اسے روشن کر دے
زندگی مجھ کو تری سوختہ چالوں کی قسم
موت منظور ہے لیکن ترا یہ دوغلا پن
جینے دیتا نہیں انساں کو سراپا احساس
کیا ہوا میں نے کہیں سچ تو نہیں کہہ ڈالا
جھوٹ ہر انس کی ایجاد کہاں ہے بتلا
سچ بھی تو سانحۂ زیست کا پروردہ ہے
تیرا ہونا بھی تو یاں میرے تئیں ہے رو لے
تیرا ہنسنا بھی خدا خیر کرے مار نہ دے
میرے پہلو سے سرکتا ہوا دن آ پہنچا
تیری زلفوں میں مہکتی ہوئی رات
ڈھل بھی چکی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.