سجاد ظہیرؔ کے نام
دلچسپ معلومات
This was written at the death of Sajjad Zaheer, General Secretary of Pakistan Communist Party, a founder-member of Progressive Writers’ Association of which Faiz was a member, and one of Faiz’s fellow prisoners in the Rawalpindi Conspiracy case.
نہ اب ہم ساتھ سیر گل کریں گے
نہ اب مل کر سر مقتل چلیں گے
حدیث دلبراں باہم کریں گے
نہ خون دل سے شرح غم کریں گے
نہ لیلائے سخن کی دوست داری
نہ غم ہائے وطن پر اشک باری
سنیں گے نغمۂ زنجیر مل کر
نہ شب بھر مل کے چھلکائیں گے ساغر
بنام شاہد نازک خیالاں
بیاد مستیٔ چشم غزالاں
بنام انبساط بزم رنداں
بیاد کلفت ایام زنداں
صبا اور اس کا انداز تکلم
سحر اور اس کا آغاز تبسم
فضا میں ایک ہالہ سا جہاں ہے
یہی تو مسند پیر مغاں ہے
سحر گہ اب اسی کے نام ساقی
کریں اتمام دور جام ساقی
بساط بادۂ و مینا اٹھا لو
بڑھا دو شمع محفل بزم والو
پیو اب ایک جام الوداعی
پیو اور پی کے ساغر توڑ ڈالو
- کتاب : Nuskha Hai Wafa (Kulliyat-e-Faiz) (Pg. 526)
- مطبع : Educational Publishing House (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.