سورج کی تپش پانی کی بخارات میں تبدیل کرکے فضا میں اڑا دیتی
سورج کی تپش پانی کو بخارات میں تبدیل کرکے فضا میں اڑا دیتی
ماحول کی برودت جب شدت اختیار کر لیتی ہے تو زمین برف کے
بوجھ تلے کسمسانے لگتی ہے
میں تم سے یہ نہیں کہوں گا
تم نے ایسا کیوں کیا
تم ایسا کیوں کرتے ہو
تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے
زندگی کے حقائق سے فرار کبھی سکون نہیں دے سکتا
حقیقی سرور انہیں قبول کر لینے میں ہے
اگر تم سمجھنے والے ہو سمجھ جاؤ گے
تم
ٹھہرا ہوا پانی ہو
میں تمہیں بہاؤ میں دیکھنا چاہتا ہوں
تمہاری روانی بڑی دل کش ہوگی
اگر تم بہہ سکے
زندگی کے مسائل
تمہاری ذات کی سطح پر اگے پیڑ پودے ہیں
پیڑ سطح سے قد آور نظر آتے ہیں
مگر
بلندی سے چھوٹے
اور خوب صورت بھی
تم اپنی ذات میں بلند ہو جاؤ
زندگی کے مسائل چھوٹے ہو جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.