ترا لہجہ
ترا لہجہ نہایت خوب صورت ہے
ترے الفاظ میں انمول اپنا پن جھلکتا ہے
تری آواز میں غزلوں کا دھیما پن مہکتا ہے
کوئی سر ہے کوئی لے ہے تری سانسوں میں سرگم ہے
پکاسو شیکسپئیر اور تو غالبؔ کا سنگم ہے
ترے نازک اشاروں پر
مرا من مور بن کر رقص کرتا ہے
ترا چہرہ اچانک آئنہ میں جب ابھرتا ہے
در و دیوار کمرے کے مجھے مہکانے لگتے ہیں
تری آواز میں کھڑکی کے پردے گانے لگتے ہیں
مرا وجدان کہتا ہے
یہ کمرے میں پڑا گلدان کہتا ہے
ترا لہجہ نہایت خوب صورت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.