وطن کی محبت
وہ چڑیا وہ طوطا وہ مینا وہ مور
وہ کوئل وہ بلبل وہ قمری چکور
وہ جھیلوں کی لہریں وہ دریا کا زور
وہ جھرنوں کا گرنا وہ پانی کا شور
وہ سرسبز اس کے پہاڑ اور بن
یہ میرا وطن ہے یہ میرا وطن
وہ غلے وہ میوے وہ ترکاریاں
وہ خوش رنگ پھولوں کی گلکاریاں
وہ سرسبز باغوں کی پھلواریاں
وہ سیراب اور خوش نما کیاریاں
زمینیں وہ زرخیز دل کش چمن
یہ میرا وطن ہے یہ میرا وطن
وہ بکھری ہوئی دھوپ دن کی بہار
وہ نکھری ہوئی چاندنی خوش گوار
وہ روشن ستارے وہ شب کا سنگھار
وہ صحن چمن میں کھلا لالہ زار
وہ مہتاب کی پیاری پیاری کرن
یہ میرا وطن ہے یہ میرا وطن
پہاڑوں کے منظر بنوں کا سماں
وہ ان میں ہزاروں ہی چشمے رواں
کہاں تک بیاں اس کی ہوں خوبیاں
ہے فردوس کا اس چمن پر گماں
یہ باغ ارم ہے یہ باغ عدن
یہ میرا وطن ہے یہ میرا وطن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.