سنو
میری محبت کوئی موت نہیں
جس کا ذائقہ چکھنا تم پر لازم ہو
میری محبت تو عاشقوں کے شمشان گھاٹ پر
اگا وہ سایہ دار پیڑ ہے
جس کی ڈالوں پر اجنبی پرندے اپنا گھر بناتے ہیں
اور جس کی جڑوں میں میرے ہم نفس
اپنی وحشتوں کی جھلستی راکھ ڈالتے ہیں
تم جو میرے ہم زاد ہو
تمہارے لیے تو میری محبت زندگی ہے
جس میں مانند گلزار تخلیق کا ہر پہلو
تمہارا انتظاری رہتا ہے
تم جو میرے ہم رقص ہو
تم کیوں اپنے محور سے دست بردار ہوتے ہو
کہ تمہارے ایسا کرنے سے
میرے نظام شخصی کا توازن بگڑنے لگتا ہے
اور بگڑتے زاویوں سے جو منظر
میری آنکھیں دیکھتی ہیں
اس میں اسرافیل اپنے نرسنگھے کی سمت درست کرتا ہے
اور عزرائیل ایک عزم عظیم سے اپنے پر تولنے لگتا ہے
بے شک کل نفس ذآئقة الموت
کل نفس ذآئقة الموت
مگر میری محبت کوئی موت نہیں
جس کا ذائقہ چکھنا تم پر لازم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.