Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aadil Aseer Dehlvi's Photo'

عادل اسیر دہلوی

1959 - 2014 | دلی, انڈیا

عادل اسیر دہلوی کے دوہے

314
Favorite

باعتبار

خدمت سے استاد کی رہتا ہے جو دور

چہرے پر اس کے نہیں اچھائی کا نور

کیا ناداں سے دوستی کیا دانا سے بیر

دونوں ایسے کام ہیں جن میں نہیں ہے خیر

دشمن بھی حیران ہے کر کے لاکھ بگاڑ

تیری مرضی کے بنا ہلتا نہیں پہاڑ

امی ہوں گی منتظر اور کہیں مت جاؤ

چھوٹو جب اسکول سے سیدھے گھر کو آؤ

گالی دینا پاپ ہے ٹھیک نہیں توہین

اوروں کو کر کے دکھی خود ہو گے غمگین

ذات پات اور دھرم کی ٹھیک نہیں تکرار

بھول گئے کیوں آج ہم صدیوں کا وہ پیار

جو راہ کی اچھی ہے ادھر جاتا ہے

بچ کر وہ برائی سے گزر جاتا ہے

پڑھ کر ہی تو آتا ہے سلیقہ بچو

تعلیم سے انسان سدھر جاتا ہے

بن کر آئے آخری جگ میں آپ رسول

پیش کیے ہیں آپ نے اچھے نیک اصول

سائل کو دھتکارنا بات نہیں ہے ٹھیک

در پر آئے جب گدا دے دینا کچھ بھیک

منجن یا مسواک سے رکھوگے گر صاف

دانت چمکتے پاؤ گے موتی سے شفاف

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے