Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

عبدالمجید خاں مجید

1948 | بیتیا, انڈیا

۸۰ کی دہائی میں ابھرنے والے بہار کے شاعروں میں شامل

۸۰ کی دہائی میں ابھرنے والے بہار کے شاعروں میں شامل

عبدالمجید خاں مجید کے اشعار

550
Favorite

باعتبار

نہیں ملتی انہیں منزل جنہیں خوف حوادث ہے

جو موجوں سے نہیں ڈرتے ندی کو پار کرتے ہیں

اب چراغوں میں زندگی کم ہے

دل جلاؤ کہ روشنی کم ہے

کیف و مستی سرور کیا معنی

زندگی میں بھی اب خوشی کم ہے

بے وفا کہئے با وفا کہئے

دل میں آئے جو برملا کہئے

زندگی چھوٹی ہے سامان بہت

اور دل کے بھی ہیں ارمان بہت

نہ جانے کس کی یاد نے لی دل میں گدگدی

آئنہ دیکھ دیکھ کے شرما رہے ہیں ہم

کہاں شکوہ زمانے کا پس دیوار کرتے ہیں

ہمیں کرنا ہے جو بھی ہم سر بازار کرتے ہیں

جس کے پیروں تلے زمین نہیں

اس کا سارا جہان ہوتا ہے

اپنے دامن کی کچھ خبر ہے مجیدؔ

سوچ کر خود کو پارسا کہئے

سب اپنی اپنی راہ پر آگے نکل گئے

اب کس کا انتظار کئے جا رہے ہیں ہم

Recitation

بولیے