ابھیشیک کمار امبر کے اشعار
اسے میں کیوں محبت سے نہ دیکھوں
وہ میرا پہلا پہلا پیار ٹھہرا
وہ اب بھی دل دکھا دیتا ہے میرا
وہ میرا دوست ہے دشمن نہیں ہے
کیا بھروسہ زندگی کا ہم کریں
آج ہم میں جان ہے کل ہو نہ ہو
تمہارے ساتھ رہنے کے لئے بھی
ہمیں کوئی بہانہ چاہیے اب
اس نے پوچھا ہے کیا محبت ہے
اب بھلا کیا جواب دوں اس کو
تیرا افسانہ چھیڑ کر کوئی
آج جاگے گا رات بھر کوئی
سر محفل میں کیوں خاموش رہ کر
سبھی لوگوں کے تیور دیکھتا ہوں
توڑ کر وعدہ جا نہیں سکتا
وہ مرا دل دکھا نہیں سکتا