تخلص : 'اثر'
اصلی نام : کالی چرن
پیدائش :دلی
کالی چرن اثر دہلوی کائستھ برادری سے تعلق رکھتے تھے اور گلی آریہ سماج ، بازار سیتا رام کے رہنے والے تھے ۔ شروع میں جناب شام لال سحر کی شاگردی اختیار کی لیکن کچھ عرصے کے بعد جناب منور لکھنوی کے حلقۂ تلامذہ میں شامل ہوگئے تھے ۔ اثر دہلوی نے مختلف اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ، غزل اور رباعی خوب کہتے تھے لیکن کوئی شعری مجموعہ یاد گار نہیں چھوڑا ۔ ۱۹۷۸ میں انتقال ہوا ۔