فریحہ نقوی کا تعارف
عین ممکن ہے اسے مجھ سے محبت ہی نہ ہو
دل بہر طور اسے اپنا بنانا چاہے
لاہور سے تعلق رکھنے والی خوبصورت لب ولہجے کی شاعرہ فریحہ نقوی 5 جنوری کو لاہور کے سادات گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ شاعری کا آغاز اسکول کے زمانے سے کیا۔اردو میں ایم اے کیا ہے۔فریحہ نقوی چھوٹی بحروں میں سہل ممتنع کے اشعار کہنے پر گرفت رکھتی ہیں اور اپنی شاعرانہ صلاحیتیں لاہور اور دیگر شہروں میں منوا چکی ہیں. وہ بلاشبہ پاکستان کی نوجوان نسل کی نمائندہ شاعرات میں سے ہیں۔ نثائی جذبات کا بے باک اظہار ان کی غزلوں میں نظر آتا ہے۔