Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Hijab Abbasi's Photo'

حجاب عباسی

1957 | کراچی, پاکستان

حجاب عباسی کا تعارف

اصلی نام : حجاب بانو

پیدائش : 14 Sep 1957 | کراچی, سندھ

دعا ہی وجہ کرامات تھوڑی ہوتی ہے

غضب کی دھوپ میں برسات تھوڑی ہوتی ہے

حجاب عباسی شاعرہ ا ور افسانہ و ڈرامہ  نگار ہیں ۔ امروہہ  ضلع مرآد آباد ، ہندوستاں کے ایک علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد شعیب حزیں معروف شاعر، مصنف اور براڈ کاسٹر تھے، چچا محمود احمد عباسی مشہورمورخ تھے۔ ۔حجاب کی پرائمری تعلیم کراچی اور پھر میٹرک تک کوئٹہ سے ہوئی۔ وہیں آٹھ نو سال کی عمر میں ریڈیو کے پہلے ڈرامے میں کام کیا۔ والد کا کراچی تبادلہ ہو گیا تو کراچی ریڈیو پر’’آؤ بچو کہانی سنو‘‘ کی عنوان سے کم و بیش پچاس 60 کہانیاں لکھیں۔ کم عمری میں شادی ہوئی اوردوبار کوئٹہ چلی گئیں، وہاں بھی ریڈیواور ٹی وی  سے وابستہ رہیں لیکن تعلیم کا سلسلہ  بھی جاری رکھا۔ بی اے اور ایم اے  کیا۔ کوئٹہ کی ایک خاتون منسٹر کی پی اے رہیں اور دیگر سرکاری شعبوں میں بھی ملازمت کی، شوہرکےانتقال کے بعد کراچی آگئیں۔ حجاب کے تین شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں: ‘ تجدیدِ ہجر‘‘، ’’ثباتِ حجر‘‘ اور ’’عکس جلا ل و جمال‘‘ (حمد و نعت)۔ تین ٹی وی ڈرامے بھی لکھے ہیں:ـ ‘‘بات ہے رسوائی کی’’، ’ہم‘ چینل سے، دوسرا ڈرامہ ‘‘اندھیرے کا تیر’’ ’پی ٹی وی سے،  اور تیسرا ڈرامہ ”سراب“ ‘ٹی وی  ون’  چینل سے نشر ہوئے۔2017 ء میں ”ادبِ عالیہ“ کے نام سے ایک ادبی جریدہ شائع کیا ہے  جس میں پاکستان اور بیرونی ممالک کے مشہورومعروف اور معتبر قلم کاروں کی نگارشات  شائع ہو کر بہت پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے