ہلال بدایونی کے اشعار
کچھ اور دے نہ پائے زمانہ کو ہم ہلالؔ
پیغام امن دیں گے اسی شاعری سے ہم
غریب شخص کو ملتا نہیں کسی بھی طرح
یہ عشق ہو گیا سرکاری نوکری کی طرح
جب چھوا ہوگا اس نے پھولوں کو
ہوش خوشبو کے اڑ گئے ہوں گے
تمہارے سامنے جذبات سارے کھول سکتا ہوں
جو سننا چاہتے ہو تم میں وہ بھی بول سکتا ہوں
موجود میرے دل میں تمہاری جو یاد ہے
یہ میری ملکیت ہے مری جائیداد ہے
تم نے جو میرے دل کو پریشان کیا ہے
یہ گھر تو تمہارا تھا جو ویران کیا ہے
کہنے پے تیرے ماں کو بھلا کیسے چھوڑ دوں
تو ایسا کر کہ دوسرا شوہر تلاش کر
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
موجود میرے دل میں جو زخموں کے داغ ہیں
وہ ایک بے وفا کے ستم کے چراغ ہیں
سارے جہاں میں میرے سکوں کا نشاں نہیں
سب کچھ ہے میرے پاس مگر میری ماں نہیں
صرف رشتہ نہیں ایک احساس ہے
دور ہو کر بھی ماں تو مرے پاس ہے
مجھے یہ فخر ہے تم کو خیال رہتا ہے
تمہارے ذہن میں کوئی ہلالؔ رہتا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
مرے نکاح سے پہلے یہ بات لکھ دینا
تم اپنے مہر میں میری حیات لکھ دینا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
چہرے سے نہ جانے گا آواز سے جانے گا
ہر شخص مجھے میرے انداز سے جانے گا
ہلالؔ اور زیادہ ہو تیرا زور قلم
یہ شاعری تری دل کی زبان تک پہنچی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
مزہ تو جب ہے کہ دل کا اندھیرا مٹ جائے
گھروں میں لاکھ چراغاں کیا کرے کوئی
شجر پے عشق کے پتا ہرا نہیں اترا
مری کسوٹی پے تو بھی کھرا نہیں اترا
انہیں بتاؤ بزرگوں کا ہے کرم اس پر
ہلالؔ اچھا سخنور اسی لیے تو ہے