جعفر ملیح آبادی کے اشعار
وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے
ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے
دلوں میں حب وطن ہے اگر تو ایک رہو
نکھارنا یہ چمن ہے اگر تو ایک رہو
اے اہل وطن شام و سحر جاگتے رہنا
اغیار ہیں آمادۂ شر جاگتے رہنا
بنانا ہے ہمیں اب اپنے ہاتھوں اپنی قسمت کو
ہمیں اپنے وطن کا آپ بیڑا پار کرنا ہے