کیفی بلگرامی کے اشعار
اک اک قدم پہ رکھی ہے یوں زندگی کی لاج
غم کا بھی احترام کیا ہے خوشی کے ساتھ
اک اک قدم پہ رکھی ہے یوں زندگی کی لاج
غم کا بھی احترام کیا ہے خوشی کے ساتھ
مجھے چاک گریباں پر ہنسی آئی تو ہے لیکن
مرے ہنسنے پہ ان کی آنکھ بھری آئی تو کیا ہوگا
مجھے چاک گریباں پر ہنسی آئی تو ہے لیکن
مرے ہنسنے پہ ان کی آنکھ بھری آئی تو کیا ہوگا
ہم نے ارادہ ترک تمنا کا جب کیا
تیرا خیال اے دل ناکام آ گیا
ہم نے ارادہ ترک تمنا کا جب کیا
تیرا خیال اے دل ناکام آ گیا