لالہ کانجی مل صبا کے اشعار
صباؔ ہم نے تو ہرگز کچھ نہ دیکھا جذب الفت میں
غلط یہ بات کہتے ہیں کہ دل کو راہ ہے دل سے
ناصح نصیحتیں یہ کہاں یاد رہتی ہیں
حضرت ابھی کسی سے طبیعت لگی نہیں
بھٹکا پھرے ہے مجنوں لیلیٰ کے قافلے میں
یہ پوچھتا کہ یارو محمل کدھر گیا ہے
نہیں معلوم اے یارو صباؔ کے دل میں کیا آیا
ابھی جو بیٹھے بیٹھے وہ یکایک آہ کر اٹھا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
کیا تو نے کچھ صباؔ سے اے تند خو کہا ہے
روتا ہوا ادھر سے با چشم تر گیا ہے