Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mumtaz Iqbal's Photo'

ممتاز اقبال

2001 | دلی, انڈیا

نئی نسل کے صلاحیت مند شاعروں میں شامل، غزل اور نظم، دونوں اصناف میں مصروف سخن

نئی نسل کے صلاحیت مند شاعروں میں شامل، غزل اور نظم، دونوں اصناف میں مصروف سخن

ممتاز اقبال کا تعارف

اصلی نام : نوشاد احمد

پیدائش : 01 Jul 2001 | شاہ جہاں پور, اتر پردیش

ممتاز اقبال (نوشاد احمد) 1 جولائی 2001 کو شاہجہاں پور، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وطن ہی میں حاصل کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہندی ادب میں بیچلرس اور ماسٹرس ڈگری حاصل کی۔ علی گڑھ اور دلی کی ادبی اور فنی سرزمین نے ان کی طبیعت میں شعر وسخن کا ایسا ذوق و شوق  پیدا کیا کہ بہت کم عرصے میں وہ ہندی اردو کی شعری اور ادبی محفلوں میں شامل ہو گئے۔ لگاتار لکھنے پڑھنے کے عمل سے وابستہ۔ ہندی کی معروف ویب اور پرنٹ میگزین ”سدانیرا“کے لیے شمس الرحمن فاروقی، افضال احمد سید، ذیشان ساحل، نصیر احمد ناصر، علی اکبر ناطق، سارہ شگفتہ (ترجمہ)، خالد جاوید، عمار اقبال اور بلوچی شاعر منیر مومن کی نظموں کا لپینترن اور انتخاب بھی کیا۔ اس وقت دلی میں مقیم ہیں اور ریختہ کے ایڈٹوریل کا حصہ ہیں۔

ممتاز اقبال کی شاعری سادگی اور گہرائی کا سنگم ہے۔ وہ اپنے شعروں میں ہجر و وصال، حسن وعشق، روح و بدن بلکہ انسان کے داخلی اور خارجی مسائل کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتے ہیں۔ ہر شعر میں معنی کا ایک نیا پہلو نکلتا ہے، جو پڑھنے سننے والوں کے لیے بھی ایک نیا تجربہ ہوتا ہے۔ ممتاز اقبال کا کلام وقت کے ساتھ اپنی معنویت اور اہمیت میں اضافہ کر رہا ہے، اور یہ بات ان کی شاعری اور شخصیت کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے