Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Muzammil Abbas Shajar's Photo'

مزمل عباس شجر

1990 | اسلام آباد, پاکستان

مزمل عباس شجر کے اشعار

گدائے شاہ نجف ہوں سو میرے کاسے سے

جہاں کو چرخ سخن کے سبھی پتے ملیں گے

یہ کس لیے اے زمانہ تری کرے تقلید

شجرؔ کا رزق سخن کربلا سے آتا ہے

ہم نے بھی ظلمتوں کو مٹایا ہے اپنے طور

سورج کے ساتھ ساتھ ہمارا دیا بھی ہے

کون لے داد مسیحائی مرے زخموں سے

اور ہے کون مرے شہر میں تیرے جیسا

دیا دیے کا اسے تم نے نام ہے یارو

وگرنہ یہ تو مری جھونپڑی کا سورج ہے

Recitation

بولیے