نجمہ تصدق کا تعارف
کبھی دنیا کے اندر کچھ نظر آتا نہیں مجھ کو
کبھی اپنے ہی اندر ایک دنیا دیکھ لیتی ہوں
نام شمشاد۔ نجمہ تصدق کسی خاندانی مناسبت سے رکھا گیا۔۳؍ جولائی۱۹۱۷ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔ لاہور کی ادب پر ور فضا میں پرورش پائی۔ ایم اے، بی۔ٹی کیا اورمحکمۂ تعلیم سے وابستہ ہوگئیں۔ شروع شروع میں اردو فارسی میں انشاپردازی کا شوق تھا ، لیکن بہن اور والدہ کی وفات نے نجمہ کو رنج وغم کا پیکر بنا دیا۔ اسی تنہائی اور خاموشی کے عالم میں اس خزن وملال کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لیے انھوں نے شعر کہنا شروع کیا۔ سیماب اکبرآبادی سے تلمذ حاصل ہے۔ ’’نجمہ کے سوشعر‘‘ ایوان ادب، علی گڑھ سے شائع ہوچکا ہے-