Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Nusrat Mehdi's Photo'

نصرت مہدی

1970 | بھوپال, انڈیا

تانیثی حسیت کو اظہار دینے والی شاعرہ

تانیثی حسیت کو اظہار دینے والی شاعرہ

نصرت مہدی کے اشعار

عاجزی آج ہے ممکن ہے نہ ہو کل مجھ میں

اس طرح عیب نکالو نہ مسلسل مجھ میں

فضا یہ امن و اماں کی سدا رکھیں قائم

سنو یہ فرض تمہارا بھی ہے ہمارا بھی

آج اس انداز سے تم نے مجھے آواز دی

یک بیک مجھ میں خیال آیا کہ ہاں میں بھی تو ہوں

آپ شاید بھول بیٹھے ہیں یہاں میں بھی تو ہوں

اس زمیں اور آسماں کے درمیاں میں بھی تو ہوں

ریت پر جگمگا اٹھے تارے

آسماں ٹوٹ کر گرا تھا کیا

بلندی پر میں جب پہنچوں گی نصرتؔ

مرے دشمن مرے احباب ہوں گے

میں زندگی کی کتاب میں اک فسانۂ بے اثر نہیں تھی

ورق کو جلدی الٹ گئے تم میں قصۂ مختصر نہیں تھی

Recitation

بولیے