پریمودا الحان کے اشعار
کیجے اظہار محبت چاہے جو انجام ہو
زندگی میں زندگی جیسا کوئی تو کام ہو
جو کہکشاں سی نظر آتی ہیں مری آنکھیں
گزشتہ شب کے یہ آنسو ہیں جو ستارے ہوئے
ذرا سی بات نہیں ہے کسی کا ہو جانا
کہ عمر لگتی ہے بت کو خدا بنانے میں
فکر تیری ٹھیک پر میری انا کا بھی تو سوچ
دور سے بس دیکھ لے زخموں کو میرے چھو نہیں
الگ بات ہے یہ کہ تم سن نہ پائے
مگر ہم نے تم کو پکارا بہت ہے
وہ خفا ہیں جانے کس کس بات پر
ہم نے کی ہے جو خطا کچھ اور ہے
تجھ کو پا کر بھی تجھے پانے کی خواہش ہے ابھی
میرے دریا تو الگ تیری روانی ہے الگ
لفظ کن سے ایک دنیا خلق کرنا تھا کمال
کن کے آگے جو ہوا اس کی کہانی اور ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
خودکشی اک آخری کوشش ہے زندہ رہنے کی
خودکشی کرنے کو اک پرواہ بھی تو چاہیئے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
نا امیدی میں بھی اک امید بندھی سی رہتی ہے
پہلے پہلے عشق کا آنسو ٹوٹا تارہ لگتا ہے
آشنا نظریں تو کب کی ہو گئیں نا آشنا
پھر بھی عادت سی ہے آتے جاتے وہ گھر دیکھنا
مردہ آنکھیں دیکھنے سے بڑھ کے وحشت ناک ہے
زندہ آنکھوں میں کسی کی موت کا ڈر دیکھنا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
ہم نہیں ہیں لوگ وہ جو رو سکیں
جو ملی ہم کو سزا کچھ اور ہے
خبر دی صبا نے جو بچھڑا تھا ہم سے
بچھڑ کر بھی ہم سے ہمارا بہت ہے
دل کو ہونا ہے فنا رہنا ہے قائم عقل کو
ہستیٔ آدم کہاں جائے یہ فطرت چھوڑ کر
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
ہم صحرا والے ہیں بدرا یہ پریم کی رم جھم اور کہیں
آنا ہے یہاں تو آئیو تو جم کر جھم جھم کرنے کے لیے
پربت صحرا ندیاں جنگل ہم راز ترے ہونا چاہیں
خاموش پرندے اب تو نکل دکھ کو سرگم کرنے کے لیے