Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Saeed Rahi's Photo'

سعید راہی

سعید راہی کے اشعار

دوست بن بن کے ملے مجھ کو مٹانے والے

میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ زمانے والے

تم نہیں غم نہیں شراب نہیں

ایسی تنہائی کا جواب نہیں

گاہے گاہے اسے پڑھا کیجئے

دل سے بہتر کوئی کتاب نہیں

رسوائی تو ویسے بھی تقدیر ہے عاشق کی

ذلت بھی ملی ہم کو الفت کے فسانے سے

میرے جیسے بن جاؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا

دیواروں سے سر ٹکراؤگے جب عشق تمہیں ہو جائے گا

میں نہ پیتا تو ترا لکھا غلط ہو جاتا

تیرے لکھے کو نبھایا کیا خطا کی میں نے

Recitation

بولیے