سعید اللہ قریشی کے اشعار
روز کے روز بدلتا ہوں میں خود اپنا جواز
زندگانی میں تجھے حل نہیں ہونے دیتا
کبھی تو منبر و محراب تک بھی آئے گا
یہ قہر قہر کے اسباب تک بھی آئے گا
جب تک کہ تو غزل میں اتاری نہ جائے گی
بستر پہ آج رات گزاری نہ جائے گی
میں ارتقائی مناظر کی اک نشانی ہوں
مجھے سکون سے جینے دو سانس لینے دو