سردار انجم کے اشعار
چلو بانٹ لیتے ہیں اپنی سزائیں
نہ تم یاد آؤ نہ ہم یاد آئیں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
سبھی نے لگایا ہے چہرے پہ چہرہ
کسے یاد رکھیں کسے بھول جائیں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
زندگی اک امتحاں ہے امتحاں کا ڈر نہیں
ہم اندھیروں سے گزر کر روشنی کہلائیں گے
غم حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئی
چلے بھی آؤ کہ دنیا سے جا رہا ہے کوئی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
کبھی کبھی تو مجھے یاد کر تو لیتی ہے
سکون اتنا سا کافی ہے زندگی کے لئے
غموں نے گھیر لیا ہے مجھے تو کیا غم ہے
میں مسکرا کے جیوں گا تری خوشی کے لئے
وہ موڑ جس نے ہمیں اجنبی بنا ڈالا
اس ایک موڑ پہ دل اب بھی گنگناتا ہے