Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shabnam Rumani's Photo'

شبنم رومانی

1928 - 2009 | پاکستان

غزل اور نعت کے مشہور شاعروں میں شمار، اور افسانے بھی لکھے، کالمنسٹ کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں

غزل اور نعت کے مشہور شاعروں میں شمار، اور افسانے بھی لکھے، کالمنسٹ کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں

شبنم رومانی کے اشعار

زندگی خواب دیکھتی ہے مگر

زندگی زندگی ہے خواب نہیں

مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوں

انہیں یہ ناز کہ تصویر تو ہماری ہے

تیری تابش سے روشن ہیں گل بھی اور ویرانے بھی

کیا تو بھی اس ہنستی گاتی دنیا کا مزدور ہے چاند؟

اپنی مجبوری کو ہم دیوار و در کہنے لگے

قید کا ساماں کیا اور اس کو گھر کہنے لگے

Recitation

بولیے