1937 کو گوالیار میں پیدا ہونے والی شاہجہاں بانو یاد کا شمار اردو کی معروف ترین شاعرات میں ہوتا ہے ۔ لکھنؤ اور دلی کی شعری روایت کے بیچ سے نکلی ہوئی ان کی شاعری اور خوبصورت ترنم نے انہیں مشاعروں میں بہت مقبول بنایا ۔ اعلی تعلم یافتہ تھیں ۔ بچپن کا عرصہ دلی میں گزرا پھر لکھنؤ چلی گئیں ۔ ان کی غزل گوئی اور مشاعروں میں آمد ورفت کا آغاز اس وقت ہوا جب خواتین کی مشاعروں میں شرکت معیوب سمجھی جاتی تھی لیکن وہ اپنی صلاحیتوں اور حوصلے کی بنا پر اپنی جگہ بناتی چلی گئیں ۔