شوکت فہمی کے اشعار
اک عمر تک میں اس کی ضرورت بنا رہا
پھر یوں ہوا کہ اس کی ضرورت بدل گئی
ہمارے پاس سنانے کو کچھ نہیں فہمیؔ
ہمیں تو خواب بھی دیکھے ہوئے زمانہ ہوا
بدلا جو وقت گہری رفاقت بدل گئی
سورج ڈھلا تو سائے کی صورت بدل گئی
وہ ایک شخص کسی طور جو مرا نہ ہوا
مری بلا سے کسی کا ہوا ہوا نہ ہوا
دھیان میں کوئی چہرہ لا کر مرضی کا
آنکھیں بن لیتی ہیں منظر مرضی کا
شہر کی حالت اتنی بھی مخدوش نہیں
دیکھو میں نے آج بھی جان بچا لی ہے
دھوپ گھڑے سے لے گئی سارے پانی کو
کوا ڈھونڈھتا رہ گیا کنکر مرضی کا
لوگ اب اس طرح ڈرے ہوئے ہیں
آنکھ خالی ہے دل بھرے ہوئے ہیں