aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ubhare.ngii"
کتنی تصویریں مرے اندر سے ابھریں گی خلیلؔجب تری آواز کانوں سے مرے ٹکرائے گی
دیکھیں کب کرنیں ابھریں گی دیکھیں کب تارے ڈوبیں گےہجر کی شب میں اب تک یارو صبح وطن کی باتیں ہیں
اور پس منظر میں سیکسوفون کی سسکیاں ابھریں گیاور ایک شکستہ خواب کی میلوڈی میں ڈھل جائیں گی
ابھریں گے ایک بار ابھی دل کے ولولےگو دب گئے ہیں بار غم زندگی سے ہم
آوے گی میری قبر سے آواز میرے بعدابھریں گے عشق دل سے ترے راز میرے بعد
ہم تو اب ڈوب کر ہی ابھریں گےوہ رہیں شاد جو کنارے ہیں
نئی سحر کی چاپ نہ جانے کب ابھرے گیچاروں جانب رات کا گہرا سناٹا ہے
میں مسکراتا ہوا آئنے میں ابھروں گاوہ رو پڑے گی اچانک سنگھار کرتے ہوئے
خود اپنے آپ میں یہ کائنات ڈوب گئیخود اپنی کوکھ سے پھر جگمگا کے ابھرے گی
ہمارے ڈوبنے کے بعد ابھریں گے نئے تارےجبین دہر پر چھٹکے گی افشاں ہم نہیں ہوں گے
یہ راز سن رہے ہیں اک موج دلنشیں سےڈوبے ہیں ہم جہاں پر ابھریں گے پھر وہیں سے
لے کے ابھرے گی سحر پھر وہی پژمردہ کرنکیا کہوں تیرگئ شام پہ رونا آیا
اور ابھریں گے نقش قدم آپ کےمیری تربت مٹانے سے کیا فائدہ
سیم جائے گا تو پھر نقش ابھاریں گے کوئیکام دیوار پہ فی الحال نہیں کر سکتے
ہر اک قدم پہ زندگی ہے انتظار میںکتنے ہی موڑ ابھریں گے ہر اک سفر کے ساتھ
اپنے ماضی کے ہر اک غم کو بھلا دے ورنہچوٹ پھر ابھرے گی پھر درد پرانا ہوگا
میں کہ سورج ہو ادھر ڈوبا ادھر ابھروں گامیں وہ تیراک نہیں ہوں جو ابھرتا ہی نہیں
غزلیں تو کہی ہیں کچھ ہم نے ان سے نہ کہا احوال تو کیاکل مثل ستارہ ابھریں گے ہیں آج اگر پامال تو کیا
موج غم اس لیے شاید نہیں گزری سر سےمیں جو ڈوبا تو نہ ابھروں گا کبھی ساگر سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books