aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",Pyl"
آتے جاتے پل یہ کہتے ہیں ہمارے کان میںکوچ کا اعلان ہونے کو ہے تیاری رکھو
وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہےاس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں
ایک نظر کی ایک ہی پل کی بات ہے ڈوری سانسوں کیایک نظر کا نور مٹا جب اک پل بیتا بھول گیا
یہ خواب ہے خوشبو ہے کہ جھونکا ہے کہ پل ہےیہ دھند ہے بادل ہے کہ سایا ہے کہ تم ہو
اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھئےدو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھئے
میں وہ پل تھا جو کھا گیا صدیاںسب زمانے گزر گئے مجھ میں
ملنے کی طرح مجھ سے وہ پل بھر نہیں ملتادل اس سے ملا جس سے مقدر نہیں ملتا
لاکھ پیغام ہو گئے ہیںجب صبا ایک پل چلی ہے
آگ کا کیا ہے پل دو پل میں لگتی ہےبجھتے بجھتے ایک زمانا لگتا ہے
آج بھی انتظار کا وقت حنوط ہو گیاایسا لگا کہ حشر تک سارے ہی پل ٹھہر گئے
عجیب رات تھی کل تم بھی آ کے لوٹ گئےجب آ گئے تھے تو پل بھر ٹھہر گئے ہوتے
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
ایک اک پل کو کتابوں کی طرح پڑھنے لگےعمر بھر جو نہ کیا ہم نے وہ اب کرتے ہیں
دو پل کی تھی اندھی جوانی نادانی کی بھر پایاعمر بھلا کیوں بیتے ساری رو رو کر پچھتانے میں
بن چاہے بن بولے پل میں ٹوٹ پھوٹ کر پھر بن جائےبالک سوچ رہا ہے اب بھی ایسا کوئی کھلونا ہوگا
اداسی آسماں ہے دل مرا کتنا اکیلا ہےپرندہ شام کے پل پر بہت خاموش بیٹھا ہے
یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہےکھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے
کٹ جائے یوں ہی پیار کی باتوں میں ہر اک پلکچھ جاگو جگاؤ کہ ابھی رات بہت ہے
اک پل کی پلک پر ہے ٹھہری ہوئی یہ دنیااک پل کے جھپکنے تک ہر کھیل سہانا ہے
پل قیامت کے سود خوار ہیں جونؔیہ ابد کی کمائی کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books