aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",jhQ"
اتنا مانوس ہوں فطرت سے کلی جب چٹکیجھک کے میں نے یہ کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا
سر جس پہ نہ جھک جائے اسے در نہیں کہتےہر در پہ جو جھک جائے اسے سر نہیں کہتے
منڈیر سے جھک کے چاند کل بھیپڑوسیوں کو جگا رہا تھا
تھی خطا ان کی مگر جب آ گئے وہ سامنےجھک گئیں میری ہی آنکھیں رسم الفت دیکھیے
میرے بعد وفا کا دھوکا اور کسی سے مت کرناگالی دے گی دنیا تجھ کو سر میرا جھک جائے گا
اس کی نگاہ اٹھ گئی اور میں اٹھ کے رہ گیامیری نگاہ جھک گئی اور سلام ہو گیا
صنم اور ایسا کہ بت اس کے آگے جھک جائیںدعا دی اس نے تو دو دیویوں کی گود بھری
منیرؔ اندازۂ قعر فنا کرنا ہو جب مجھ کوکسی اونچی جگہ سے جھک کے نیچے دیکھ لیتا ہوں
ہجوم بادۂ و گل میں ہجوم یاراں میںکسی نگاہ نے جھک کر مرے سلام لیے
جھک کے جو آپ سے ملتا ہوگااس کا قد آپ سے اونچا ہوگا
میں فقیر آستاں ہوں مری لاج رکھ خدارایہ جبین شوق میری ترے در پہ جھک گئی ہے
رات جب پھول کے رخسار پہ دھیرے سے جھکیچاند نے جھک کے کہا اور ذرا آہستہ
نرم سبزے پہ ذرا جھک کے چلےشبنمی رات کا آنچل ہو جائے
دنیا سے جھک کر مت ملرشتوں میں ہمواری رکھ
دو گھونٹ نے بڑھا دیے رندوں کے حوصلےمینا و خم پہ جھک پڑے پیمانہ چھوڑ کر
تلوے سہلانے میں گو اونگھ کے جھک جھک تو پڑےپر مزا بھی وہ اڑایا ہے کہ جی جانے ہے
یہ ہنر بھی بڑا ضروری ہےکتنا جھک کر کسے سلام کرو
زمانہ جھک گیا ہوتا اگر لہجہ بدل لیتےمگر منزل نہیں ملتی اگر رستہ بدل لیتے
باغ کا سب سے بڑا جو پیڑ تھا وہ جھک گیاپھل لگے اتنے کہ بوجھل ڈالی ڈالی ہو گئی
جن کو مجنوں بھی کیا کرتا ہے جھک کر آدابگرچہ اس طرح کے عاشق بڑے کم ہیں ہم ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books