aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "برف"
کون پتھرا گیا ہے آنکھوں میںبرف پلکوں پہ کیوں جمی سی ہے
برف پگھلے گی اور پہاڑوں میںسالہا سال راستے رہیں گے
لہرا رہی ہے برف کی چادر ہٹا کے گھاسسورج کی شہ پہ تنکے بھی بے باک ہو گئے
خوش رنگ پرندوں کے لوٹ آنے کے دن آئےبچھڑے ہوئے ملتے ہیں جب برف پگھلتی ہے
یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئی ہیںجب ان کی یخ بستگی پرکھنا تمازتیں بھی شمار کرنا
سر بکف میں بھی ہوں شمشیر بکف ہے تو بھیتو نے کس دن پہ یہ تقریب اٹھا رکھی ہے
جسم کا بوجھ اٹھائے ہوئے چلتے رہیےدھوپ میں برف کی مانند پگھلتے رہیے
برف کی طرح دسمبر کا سفر ہوتا ہےہم اسے ساتھ نہ لیتے تو رضائی لیتے
ہاں دیکھ برف گرتی ہوئی بال بال پرتپتے ہوئے خیال ٹھٹھرتے ہوئے بھی دیکھ
نہیں تو برف سا پانی تمہیں جلا دے گاگلاس لیتے ہوئے انگلیاں نہ چھو لینا
کان میں ایسے اتری سرگوشیبرف پھسلی ہو جیسے ٹیلوں سے
ابھی سے برف الجھنے لگی ہے بالوں سےابھی تو قرض مہ و سال بھی اتارا نہیں
پڑھتا جا یہ منظر نامہ زرد عظیم پہاڑوں کادھوپ کھلی پلکوں کے اوپر برف جمی ہے آنکھوں میں
تری یاد کی برف باری کا موسمسلگتا رہا دل کے اندر اکیلے
برف کے پھولوں سے روشن ہوئی تاریک زمیںرات کی شاخ سے جیسے مہ و اختر برسے
برف میں دبا مکھن موت ریل اور رکشازندگی خوشی رکشا ریل موٹریں ڈولی
سنا ہے برف کے ٹکڑے ہیں دل حسینوں کےکچھ آنچ پا کے یہ چاندی پگھل تو سکتی ہے
معتدل کر دیتی ہیں یہ سرد موسم کا مزاجبرف کے ٹیلوں پہ چڑھتی دھوپ جیسی عورتیں
میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔمفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
جو دے سکا نہ پہاڑوں کو برف کی چادروہ میری بانجھ زمیں کو کپاس کیا دے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books