aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تصور"
سنا ہے چشم تصور سے دشت امکاں میںپلنگ زاویے اس کی کمر کے دیکھتے ہیں
گھر سجانے کا تصور تو بہت بعد کا ہےپہلے یہ طے ہو کہ اس گھر کو بچائیں کیسے
یہ کس کا تصور ہے یہ کس کا فسانا ہےجو اشک ہے آنکھوں میں تسبیح کا دانا ہے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
تری نگہ کے تصور میں ہم نے اے قاتللگا لگا کے گلے سے چھری کو پیار کیا
لمحات مسرت ہیں تصور سے گریزاںیاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے
ہنس کے بلوائیے مٹ جائے گا سب دل کا گلہکیا تصور ہے تمہارا کہ مٹا بھی نہ سکوں
کبھی کبھی جو ترے قرب میں گزارے تھےاب ان دنوں کا تصور بھی میرے پاس نہیں
پھر نظر میں پھول مہکے دل میں پھر شمعیں جلیںپھر تصور نے لیا اس بزم میں جانے کا نام
آ گیا اس کا تصور تو پکارا یہ شوقدل میں جم جائے الٰہی یہ خیال اچھا ہے
ہے تیری یاد اس دل میں لپٹی ہوئی ہر گھڑی ہے تصور ترے حسن کاتیری الفت کا پہرہ لگا ہے صنم کون آئے گا میرے خیالات میں
بہت دشوار ہے میرے لیے اس کا تصور بھیبہت آسان ہے اس کے لیے دشوار ہو جانا
حقیقت سے خیال اچھا ہے بیداری سے خواب اچھاتصور میں وہ کیسا سامنا ہونے سے پہلے تھا
شام مہکے ترے تصور سےشام کے بعد پھر سحر مہکے
تھی وہ اک شخص کے تصور سےاب وہ رعنائی خیال کہاں
اے شوق نظارہ کیا کہئے نظروں میں کوئی صورت ہی نہیںاے ذوق تصور کیا کیجے ہم صورت جاناں بھول گئے
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہےاپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
میں نے آغوش تصور میں بھی کھینچا تو کہاپس گئی پس گئی بے درد نزاکت میری
ایک کوزے کے تصور سے جڑے ہم دونوںنقش دیتا ہوا تو چاک گھماتا ہوا میں
بہشت تصور کے جلوے ہیں میں ہوںجدائی سلامت مزے آ رہے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books