aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حساس"
نہ جانے ہو گیا ہوں اس قدر حساس میں کب سےکسی سے بات کرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
ہم ہیں حساس بہت ہم کو بچا کر رکھناپھر نہ سمٹیں گے جو اک بار بکھر جائیں گے
طیش میں آنے لگے تم تو مری تنقید پراس قدر حساس ہو تو آئنا دیکھا کرو
انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہبڑی حساس تھی اندر کی لڑکی
تیرے اشکوں سے کلیجہ مرا کٹ جائے گامیری حساس طبیعت مجھے لے ڈوبے گی
ہم بھی سو جاتے تھے معصوم فرشتوں کی طرحاور یہ رات بھی حساس نہیں تھی پہلے
اتنے حساس ہیں سانسوں سے پگھل جاتے ہیںبجلیاں ہم پہ گرانے کی ضرورت کیا تھی
حادثوں کا حساب ہے اپناورنہ ہر آن سب کی باری ہے
بہت حساس ہونے سے بھی شک کو راہ ملتی ہےکہیں اچھا تو لگتا ہے برا ایسا بھی ہوتا ہے
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
ذرا سی بات پر صید غبار یاس ہوناہمیں برباد کر دے گا بہت حساس ہونا
شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دوکبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
ہے جو ہمارا ایک حساب اس حساب سےآتی ہے ہم کو شرم کہ پیہم ملے تمہیں
دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیںمیں نے تو سب حساب جاں بر سر عام رکھ دیا
لرزے بھی نہیں شہر کے حساس در و بامدل راکھ ہوئے پھر بھی قیامت نہیں آئی
کسے نذر دیں دل و جاں بہم کہ نہیں وہ کاکل خم بہ خمکسے ہر نفس کا حساب دیں کہ شمیم یار بھی اب نہیں
یہ کیسی مرگ آسا چپ لگی ہے آج کل سیماؔسنا تھا درد کا لہجہ بڑا حساس ہوتا ہے
گل کھلا سکتا ہے آوارہ خیالی کا سفرذہن حساس کو خوشبو کا پتا مت دینا
مرشد کے جھوٹ کی تو سزا بے حساب ہےتم چھوڑیو نہ شہر کو صحرا کیے بغیر
حساس میں بہت ہوں نہ لگ جائے دل کو ٹھیسمحفل میں مسکرا کے مجھے یوں صدا نہ دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books