aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خوشبو"
تم بنو رنگ تم بنو خوشبوہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
تم ہو خوشبو کے خواب کی خوشبواور اتنی ہی بے مروت ہو
کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہنکوئی تصویر گاتی رہی رات بھر
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
سب اسی کے ہیں ہوا خوشبو زمین و آسماںمیں جہاں بھی جاؤں گا اس کو پتہ ہو جائے گا
سو گئے پیڑ جاگ اٹھی خوشبوزندگی خواب کیوں دکھاتی ہے
بلندی پر انہیں مٹی کی خوشبو تک نہیں آتییہ وہ شاخیں ہیں جن کو اب شجر اچھا نہیں لگتا
یہ خواب ہے خوشبو ہے کہ جھونکا ہے کہ پل ہےیہ دھند ہے بادل ہے کہ سایا ہے کہ تم ہو
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہےکوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
اس دن پہلی بار ہوا تھا مجھ کو رفاقت کا احساسجب اس کے ملبوس کی خوشبو گھر پہنچانے آئی ہے
یہ سنا ہے کہ میرے کوچ کے بعداس کی خوشبو کہیں بسی ہی نہیں
خوشبو کی طرح گزرو مری دل کی گلی سےپھولوں کی طرح مجھ پہ بکھر جاؤ کسی دن
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئیاور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میںایک پرانا خط کھولا انجانے میں
حیران ہیں لب بستہ ہیں دلگیر ہیں غنچےخوشبو کی زبانی ترا پیغام ہی آئے
تو ہے پہلو میں پھر تری خوشبوہو کے باسی کہاں سے آتی ہے
گھر میں ہے آج تک وہی خوشبو بسی ہوئیلگتا ہے یوں کہ جیسے وہ آ کر نہیں گیا
کہاں سے آئی یہ خوشبو یہ گھر کی خوشبو ہےاس اجنبی کے اندھیرے میں کون آیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books