aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "راستا"
ہم اگر منزلیں نہ بن پائےمنزلوں تک کا راستا ہو جائیں
مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفرراستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا
یہاں کسی کو کوئی راستہ نہیں دیتامجھے گرا کے اگر تم سنبھل سکو تو چلو
کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں دیکھنا انہیں غور سےجنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہےجس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہےستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
ترک تعلقات کوئی مسئلہ نہیںیہ تو وہ راستہ ہے کہ بس چل پڑے کوئی
یقیں کا راستہ طے کرنے والےبہت تیزی سے واپس آ رہے ہیں
یہ ایک میلہ ہے وعدہ کسی سے کیا لے گاڈھلے گا دن تو ہر اک اپنا راستہ لے گا
بستیو اب تو راستہ دے دواب تو میں اس گلی کو بھول گیا
محبتوں میں عجب ہے دلوں کو دھڑکا ساکہ جانے کون کہاں راستہ بدل جائے
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
زندگی موت تیری منزل ہےدوسرا کوئی راستہ ہی نہیں
میں آ رہا تھا راستے میں پھول تھےمیں جا رہا ہوں کوئی روکتا نہیں
اوروں کا ہاتھ تھامو انہیں راستہ دکھاؤمیں بھول جاؤں اپنا ہی گھر تم کو اس سے کیا
بات ہے راستے پہ جانے کیاور جانے کا راستہ ہی نہیں
مجھ سے گریز پا ہے تو ہر راستہ بدلمیں سنگ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں
رہتا نہیں ہے کچھ بھی یہاں ایک سا سدادروازہ گھر کا کھول کے پھر گھر تلاش کر
گھر کی گرتی ہوئی دیواریں ہی مجھ سے اچھیراستہ چلتے ہوئے لوگ ٹھہر جاتے ہیں
اس تعلق سے نکلنے کا کوئی راستہ دےاس پہاڑی پہ بھی بارود لگانا نہ پڑے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books