aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "غائب"
آخر ظفرؔ ہوا ہوں منظر سے خود ہی غائباسلوب خاص اپنا میں عام کرتے کرتے
ملتے نہیں ہیں اپنی کہانی میں ہم کہیںغائب ہوئے ہیں جب سے تری داستاں سے ہم
ہزار چہرے ہیں موجود آدمی غائبیہ کس خرابے میں دنیا نے لا کے چھوڑ دیا
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہےآخر اس درد کی دوا کیا ہے
کیا تھا اسے بوسہ بازی نے پیداکمر کی طرح سے جو غائب دہاں تھا
آنکھ اٹھانے سے بھی پہلے ہی وہ ہوں گے غائبکیا خبر تھی کہ انہیں اتنی شتابی ہوگی
آئینہ عکس مرے ہاتھ تجلی غائبمیرے دشمن کو بھی یارب مری عادت نہ لگے
کبھی اول نظر آنا کبھی آخر ہونااور وقفوں سے مرا غائب و حاضر ہونا
سبھی کی نظروں میں غائب تھا جو وہ حاضر تھاکسی نے رک کے نہیں دیکھا آدمی کی طرف
ایک کے دونوں پاؤں تھے غائبایک کا پورا ہاتھ کٹا تھا
صاحبزادہ پچھلی رات سے غائب ہےگھر کے اندر رشتے والے بیٹھے ہیں
جو یہاں حاضر ہے وہ مثل گماں موجود ہےاور جو غائب ہے اس کی داستاں موجود ہے
نظر بچا کے نکلنا تو چاہتا ہوں مگروہ کس جگہ سے ہے غائب کہاں نہیں ہوتا
شکن چہرے کی کر دیتی ہے غائبتری مسکان جیسے استری ہے
جس قدر موجود ہوں مفقود ہوںجس قدر غائب ہوں لافانی ہوں میں
آم کے باغ سے جب سے ہیں پرندے غائببعد اس کے کہاں پھر آم رسیلے نکلے
چاند غائب ہے چاند راتوں سےکیا پتہ میرے آئنے میں ہو
ہے دہن غائب اور کمر عنقاخود بھی نایاب ہو ہما کی طرح
کبھی دریا سے ہے قطرہ غائبکبھی قطرے میں ہے دریا موجود
غائب میں جو کہا سو کہا پھر بھی ہے یہ شکرخاموش ہو گیا وہ مجھے دیکھ کر تو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books