aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "غمزے"
وہی ناز و ادا وہی غمزےسر بہ سر آپ پر گیا ہوں میں
چاک پردے سے یہ غمزے ہیں تو اے پردہ نشیںایک میں کیا کہ سبھی چاک گریباں ہوں گے
حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعدبارے آرام سے ہیں اہل جفا میرے بعد
یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیںغمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے
انہیں سے غمزے کرتی ہے جو تجھ پر جان دیتے ہیںاجل تجھ کو بھی کتنا ناز معشوقانہ آتا ہے
عشوے سے غمزے سے شوخی سے ادا سے ناز سےمٹنے والا ہوں مٹا دیجے کسی تدبیر سے
بلا کے نامے ہیں دو سیپیائی آنکھوں میںگریز و گردش و غمزے نظر کے دیکھتے ہیں
غمزے نے اس کے چوری میں دل کی ہنر کیااس خانماں خراب نے آنکھوں میں گھر کیا
آپ کے غمزے اٹھاؤں، غیر کے طعنے سنوںبندہ پرور میں نے چھوڑا عشق بھی سرکار کا
کوئی دب گیا کوئی مر گیا کوئی پس گیا کوئی مٹ گیاترے عشوے سے جب سے فلک بنے ترے غمزے جب سے قضا ہوئے
ڈانٹا کبھی غمزے نے کبھی ناز نے ٹوکاخلوت میں بھی ساتھ ان کے نگہبان بہت ہیں
منتظر رکھتی ہے غمزے کرتی ہے آتی نہیںاو بت ترسا تری فرقت میں ترساتی ہے نیند
چاہت غمزے جتا رہی ہےوحشت صحرا دکھا رہی ہے
حسن غمزے سے چھٹا عشق فراموش ہواایسے حالات میں کیا شعر بھی سچا نہ کہوں
غمزے نے لے کے دل کو ادا کے کیا سپردغمزے سے دل کو لیں کہ ادا سے طلب کریں
نئے غمزے نئے انداز نظر آتے ہیںدن بہ دن حسن کے اعجاز نظر آتے ہیں
خدنگ وار جو غمزے تھے اس کے چھٹپن میںپر اب نظر میں جو آئے تو رشک تیر ہوئے
چھری سے پہلے مجھ کو تیرے غمزے مار ڈالیں گےکب آئے گی ارے جلاد کب سے تیز ہوتی ہے
جاں ستانی کے نئے انداز ہیںہاتھ میں غمزے کے ہے خنجر کھلا
ترے غمزے غمزے کا علم تھا تری ہر ادا سے تھا آشناوہ مری بصارت با خبر تجھے یاد ہو کہ نہ یاد ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books