aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پرسے"
پرسے کو آئے اور مرا درد بھاگ جائےپھر زخم دے شدید ستم گر سے کیا بعید
کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونا دفعتاًاور دوپٹے سے ترا وہ منہ چھپانا یاد ہے
ہمارے خط کے تو پرزے کئے پڑھا بھی نہیںسنا جو تو نے بہ دل وہ پیام کس کا تھا
جب وہ جمال دلفروز صورت مہر نیمروزآپ ہی ہو نظارہ سوز پردے میں منہ چھپائے کیوں
پھر پرسش جراحت دل کو چلا ہے عشقسامان صدہزار نمکداں کیے ہوئے
اہل محفل پہ کب احوال کھلا ہے اپنامیں بھی خاموش رہا اس نے بھی پرسش نہیں کی
مجھ سے کما لو کچھ پیسےزندہ مردہ لگتا ہوں
اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئےپردے میں چلے جانا شرمائے ہوئے رہنا
بستی کے سارے لوگ ہی آتش پرست تھےگھر جل رہا تھا اور سمندر قریب تھا
تھیں بنات النعش گردوں دن کو پردے میں نہاںشب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں
پیلے پتوں کو سہ پہر کی وحشت پرسا دیتی تھیآنگن میں اک اوندھے گھڑے پر بس اک کوا زندہ تھا
پرسش حال کو تم آؤ گے اس وقت مجھےلب ہلانے کی بھی طاقت ہو ضروری تو نہیں
جی بھر کے دل کی موت پہ رونے دیا اسےپرسا دیا نہ صبر کی تلقین ہم نے کی
وہ کچھ کسی کا کہہ کے ستانا سدا مجھےوہ کھینچ لینا پردے سے اپنا دکھا کے ہاتھ
کہتا ہے کون نالۂ بلبل کو بے اثرپردے میں گل کے لاکھ جگر چاک ہو گئے
حال یہ ہے کہ خواہش پرسش حال بھی نہیںاس کا خیال بھی نہیں اپنا خیال بھی نہیں
سورج کو چونچ میں لیے مرغا کھڑا رہاکھڑکی کے پردے کھینچ دیے رات ہو گئی
انا پرست ہے اتنا کہ بات سے پہلےوہ اٹھ کے بند مری ہر کتاب کر دے گا
گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیزکانٹوں سے بھی نباہ کئے جا رہا ہوں میں
کوہ کن کیا پہاڑ کاٹے گاپردے میں زور آزما ہے عشق
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books