aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "क़ुर्बत"
قربت بھی نہیں دل سے اتر بھی نہیں جاتاوہ شخص کوئی فیصلہ کر بھی نہیں جاتا
بے بسی بھی کبھی قربت کا سبب بنتی ہےرو نہ پائیں تو گلے یار سے لگ جاتے ہیں
تیری قربت کے یہ لمحے اسے راس آئیں کیاصبح ہونے کا جسے شام سے ڈر لگتا ہے
دور تھے اور دور ہیں ہر دم زمین و آسماںدوریوں کے بعد بھی دونوں میں قربت ہے تو ہے
اس رات کوئی خوشبو قربت میں نہیں جاگیمیں ورنہ سنور جاتا اور وہ بھی نکھر جاتا
ایک نگاہ کا سناٹا ہے اک آواز کا بنجر پنمیں کتنا تنہا بیٹھا ہوں قربت کے ویرانے میں
مری قربت سے کیوں خائف ہے دنیاسمندر ہوں میں خود میں گونجتا ہوں
نہیں ایسا بھی کہ اک عمر کی قربت کے نشےایک دو روز کی رنجش سے ٹھکانے لگ جائیں
مسافر سدا منزلوں پر بھٹکتےسفینوں کو ساحل کی قربت نہ ہوتی
اتنی شدت سے نہ مل تو کہ جدائی چاہیںیہی قربت تری دوری کا بہانہ بن جائے
سچ کہوں میری قربت تو خود اس کی سانسوں کا وردان ہےمیں جسے چھوڑ دیتا ہوں اس کو قبیلہ نہیں چھوڑتا
قربت کے ان لمحوں میںہم کچھ اور ہی ہوتے تھے
قربت کے اس پیڑ کی شاخوں پر دیکھوپھول اداسی کا ہے ثمر افسوس کا ہے
وصل کا موسم ہو تو یہ سردیاں ہی ٹھیک ہیںہجر میں قربت کی یہ پرچھائیاں ہی ٹھیک ہیں
تیری قربت کا نشہ ٹوٹ رہا ہے مجھ میںاس قدر سہل نہ ہو تو مری دشواری پر
وصل ہو ہجر ہو قربت ہو کہ دوری ہو فرازؔساری کیفیتیں سب تشنگیاں ایک سی ہیں
تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروںآئنہ سامنے رکھ کر ترا دیدار کروں
کر دیا آپ کی قربت نے بہت دور مجھےآپ سے بعد کا احساس نہ اتنا تھا کبھی
اتنی قربت بھی نہیں ٹھیک ہے اب یار کے ساتھزخم کھا جاؤ گے کھیلو گے جو تلوار کے ساتھ
روح کی پیاس بجھا دی ہے تری قربت نےتو کوئی جھیل ہے جھرنا ہے گھٹا ہے کیا ہے
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books