aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़फ़ा"
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہمتو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
یا وہ تھے خفا ہم سے یا ہم ہیں خفا ان سےکل ان کا زمانہ تھا آج اپنا زمانا ہے
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہےجس سے ملیے اسے خفا کیجے
وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھاجب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے
صرف دھندلائے ستاروں کی چمک دیکھی ہےکب ہوا کون ہوا کس سے خفا یاد نہیں
یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیںملنے والے کہیں الفت میں جدا ہوتے ہیں
خیرہ سران شوق کا کوئی نہیں ہے جنبہ دارشہر میں اس گروہ نے کس کو خفا نہیں کیا
عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہےمیں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے
لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سےتیری آنکھوں نے تو کچھ اور کہا ہے مجھ سے
خفا ہونا ذرا سی بات پر تلوار ہو جانامگر پھر خود بہ خود وہ آپ کا گلنار ہو جانا
فرشتوں سے بھی اچھا میں برا ہونے سے پہلے تھاوہ مجھ سے انتہائی خوش خفا ہونے سے پہلے تھا
منا بھی لوں گا گلے بھی لگاؤں گا میں علیؔابھی تو دیکھ رہا ہوں اسے خفا کر کے
اہل دل اور بھی ہیں اہل وفا اور بھی ہیںایک ہم ہی نہیں دنیا سے خفا اور بھی ہیں
دیکھتا اور نہ ٹھہرتا تو کوئی بات بھی تھیجس نے دیکھا ہی نہیں اس سے خفا کیا ہونا
راضی ہوں یا خفا ہوں وہ جو کچھ بھی ہوں شکیلؔہر حال میں قبول ہے ان کی خوشی مجھے
کچھ لوگ یوں ہی شہر میں ہم سے بھی خفا ہیںہر ایک سے اپنی بھی طبیعت نہیں ملتی
عرض مطلب سمجھ کے ہو نہ خفایہ تو اک داستان ہے پیارے
وہی شخص جس پہ اپنے دل و جاں نثار کر دوںوہ اگر خفا نہیں ہے تو ضرور بد گماں ہے
اگر تو خفا ہو تو پروا نہیںترا غم خفا ہو تو مر جاؤں میں
شہرت سے تیری خوش جو بہت ہے، یہ ہے خرداور یہ جو تجھ میں تجھ سے خفا ہے، یہ عشق ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books