aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चौक"
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
گلی سے کوئی بھی گزرے تو چونک اٹھتا ہوںنئے مکان میں کھڑکی نہیں بناؤں گا
اپنے سائے سے چونک جاتے ہیںعمر گزری ہے اس قدر تنہا
گھر سے نکلے چوک گئے پھر پارک میں بیٹھےتنہائی کو جگہ جگہ بکھرایا ہم نے
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
تو کہ اک موجۂ نکہت سے بھی چونک اٹھتا ہےحشر آتا ہے تو بیدار نہیں ہو سکتا
میں چونک اٹھتا ہوں اکثر بیٹھے بیٹھےکہ جیسے جاگتے میں سو رہا ہوں
وہ میرا چونک چونک اٹھنا سحر کے غم سے اور تیرالگا کر اپنے سینہ سے سلانا یاد آتا ہے
دل کو چھو جاتی ہے یوں رات کی آواز کبھیچونک اٹھتا ہوں کہیں تو نے پکارا ہی نہ ہو
میں سوتے سوتے کئی بار چونک چونک پڑاتمام رات ترے پہلوؤں سے آنچ آئی
آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سےچونک اٹھتے تھے کبھی تیری ملاقات سے ہم
نیند میں چونک پڑے گا کوئیآؤ اس در پہ صدا دی جائے
ہے کس کا انتظار کہ خواب عدم سے بھیہر بار چونک پڑتے ہیں آواز پا کے ساتھ
یوں تجھے دیکھ کے چونک اٹھتی ہیں سوئی یادیںجیسے سناٹے میں آواز لگا دے کوئی
محفل میں لوگ چونک پڑے میرے نام پرتم مسکرا دئے مری قیمت یہی تو ہے
میں تو میں چونک اٹھی ہے یہ فضائے خاموشیہ صدا کب کی سنی آتی ہے پھر کانوں میں
چونک اٹھتے ہیں فراقؔ آتے ہی اس شوخ کا نامکچھ سراسیمگیٔ عشق کا اقرار تو ہے
کس نے کہہ دی ان سے میری داستاںچونک چونک اٹھتے ہیں خواب ناز سے
آدمی چونک چکا ہے مگر اٹھا تو نہیںمیں جسے ڈھونڈ رہا ہوں یہ وہ دنیا تو نہیں
تیری آہٹ سنتے ہی میںکچی نیند سے چونک اٹھا تھا
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books