aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aa.o"
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
کچھ بھی بچا نہ کہنے کو ہر بات ہو گئیآؤ کہیں شراب پئیں رات ہو گئی
خوابوں سے نہ جاؤ کہ ابھی رات بہت ہےپہلو میں تم آؤ کہ ابھی رات بہت ہے
میرے حجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دوآسماں لائے ہو لے آؤ زمیں پر رکھ دو
تجھ سے گلے کروں تجھے جاناں مناؤں میںاک بار اپنے آپ میں آؤں تو آؤں میں
اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیںفرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں
وہ روٹھی روٹھی یہ کہہ رہی تھی قریب آؤ مجھے مناؤہو مرد تو آگے بڑھ کے مجھ کو گلے لگاؤ مجھے مناؤ
گلے لگائیں کریں تم کو پیار عید کے دنادھر تو آؤ مرے گلعذار عید کے دن
ہمارے پاس تو آؤ بڑا اندھیرا ہےکہیں نہ چھوڑ کے جاؤ بڑا اندھیرا ہے
بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤہر اک جانب ترا غم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
کھلا ہے جھوٹ کا بازار آؤ سچ بولیںنہ ہو بلا سے خریدار آؤ سچ بولیں
میں جہاں تم کو بلاتا ہوں وہاں تک آؤمیری نظروں سے گزر کر دل و جاں تک آؤ
درد کم ہونے لگا آؤ کہ کچھ رات کٹےغم کی میعاد بڑھا جاؤ کہ کچھ رات کٹے
آؤ کوئی تفریح کا سامان کیا جائےپھر سے کسی واعظ کو پریشان کیا جائے
دکھے ہوئے ہیں ہمیں اور اب دکھاؤ متجو ہو گئے ہو فسانہ تو یاد آؤ مت
غم حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئیچلے بھی آؤ کہ دنیا سے جا رہا ہے کوئی
شگفت گل کی صدا میں رنگ چمن میں آؤکوئی بھی رت ہو بہار کے پیرہن میں آؤ
آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔپھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں
آؤ تم ہی کرو مسیحائیاب بہلتی نہیں ہے تنہائی
کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہےغم دنیا سے گھبرا کر تمہیں دل نے پکارا ہے
Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books