aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "amaanat"
مجھے پھونکنے سے پہلے مرا دل نکال لینایہ کسی کی ہے امانت مرے ساتھ جل نہ جائے
ہے امانت میں خیانت سو کسی کی خاطرکوئی مرتا ہے تو حیرت نہیں ہوتی مجھ کو
وضع داری تو بزرگوں کی امانت ہے مگراب یہ بکتے ہوئے زیور نہیں دیکھے جاتے
میں وہ صبر صمیم ہوں جس نےبار امانت سر پہ لیا تھا
خوشا وہ جان جسے دی گئی امانت عشقرہے وہ دل جسے اپنا بنا کے لوٹ لیا
اب ترے راز سنبھالے نہیں جاتے مجھ سےمیں کسی روز امانت میں خیانت کروں گا
اسی زمین میں اک دن مجھے بھی سونا ہےاسی زمیں کی امانت ہیں میرے پیارے بھی
زندگی تیری امانت ہے مگر کیا کیجےلوگ یہ بوجھ بھی تھک ہار کے رکھ دیتے ہیں
پندار عاشقی کی امانت ہے آہ سردیہ تیر آج چھوڑ رہے ہیں کماں سے ہم
شک مجھے یوں تو خیانت کا نہیں ہے کوئیمیں کسی کی بھی امانت میں نہیں رہ سکتا
آتی جاتی ہوئی فصلوں کا محافظ ہوں میںپھل تو سب اس کی امانت ہیں شجر میرا ہے
کسی کی آنکھ سے ٹپکا تھا اک امانت ہےمری ہتھیلی پہ رکھا ہوا یہ انگارا
تشنہ کامی میں رعایت نہیں کرنے والےہم امانت میں خیانت نہیں کرنے والے
اٹھائے ناز وہی جس کی وہ امانت ہےنہ روٹھے مجھ سے نہ جا کر اسے مناؤں میں
مجھے معلوم ہے میں ساری دنیا کی امانت ہوںمگر وہ لمحہ جب میں صرف اپنا ہو سا جاتا ہوں
مجھ کو فارغ دنوں کی امانت سمجھبھولی بسری ہوئی داستاں ایک میں
جو زخم دیے آپ نے محفوظ ہیں اب تکعادت ہے امانت میں خیانت نہیں کرتے
رخ سادہ نہیں اس شوخ کا نقش عداوت سےنظر آتے ہی آپس میں ہر اہل انجمن بگڑا
جسم آیا کسی کے حصے میںدل کسی اور کی امانت ہے
حیات جس کی امانت ہے سونپ دوں اس کواتارنا ہے یہ قرضہ بھی اپنے سر سے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books