aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farz"
اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیںفرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
اب نہ وہ میں نہ وہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فرازؔجیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں
وجہ معاش بے دلاں یاس ہے اب مگر کہاںاس کے ورود کا گماں فرض محال بھی نہیں
عشق ہے اپنا پائیدار تیری وفا ہے استوارہم تو ہلاک ورزش فرض محال ہو گئے
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔمت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
پہلے حقیقتوں ہی سے مطلب تھا اور ابایک آدھ بات فرض بھی کرنے لگا ہوں میں
کچھ اپنا فرض پیار ترا فکر روزگارکتنے ہی واردات میں الجھا ہوا ہوں میں
کیا فرض ہے کہ سب مری باتیں قبول ہیںسن سن کے کچھ نہ مانئے کچھ مان جائیے
مرا تو فرض چمن بندی جہاں ہے فقطمری بلا سے بہار آئے یا خزاں گزرے
ہو گیا فرض مجھے شوق کا دفتر لکھناجب مرے ہاتھ کوئی خامۂ فولاد آیا
کاسۂ شام میں سورج کا سر اور آواز اذاںاور آواز اذاں کہتی ہے فرض نبھانا ہے
میں نے مانگی تھی یہ مسجدوں میں دعا میں جسے چاہتا ہوں وہ مجھ کو ملےجو مرا فرض تھا میں نے پورا کیا اب خدا ہی نہ چاہے تو میں کیا کروں
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جوابآؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی
ہو چکا عشق اب ہوس ہی سہیکیا کریں فرض ہے ادائے نماز
فرض سپردگی میں تقاضے نہیں ہوئےتیرے کہاں سے ہوں کہ ہم اپنے نہیں ہوئے
ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کیدونوں فرض نبھا کر اس نے ساری عمر عبادت کی
دل روتا ہے چہرا ہنستا رہتا ہےکیسا کیسا فرض نبھانا ہوتا ہے
اہل طلب پہ اس کے لیے فرض ہے دعاخیرات میں وہ چند نوالے تو دے گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books